سابقہ حکومت ریلوے کے انجن بھی بیچ کر کھاگئی، جبکہ ریلوے کی موجودہ ترقی ،مسافروں اور کوئلے کیلئے الگ الگ انجن اور امریکی و چینی لوکوموٹوز کی خریداری نواز شریف کے وزیر کی ہی مرہون منت ہے، ملکہ سلطانہ
پیرس(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن ، فرانس (ویمن ونگ ) کی صدرمحترمہ ملکہ سلطانہ نے وزیر ریلوے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنا وزیر ریلوے سعد رفیق کی ہی مرہون منت ہے اگر وہ نہ ہوتے تو امریکہ اور چین سے نئے ریلوے انجنوں کی خریداری اور بیڑے میں شمولیت کے بجائے ریلوے تباہی کے دہانے پر ہوتا۔
نواز شریف کے وزیر ریلوے کی شب و روز محنت سے ہی یہ سب ممکن ہو سکا، اگر مخالفین ٹانگیں نہ کھینچتے تو 2013سے آج تک بلٹ ٹرینیں اور اورنج لائن پورے ملک میں پھیل چکی ہوتیں،