پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن (ویمن ونگ)کی صدر محترمہ سلطانہ اصغر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف نے صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے۔ دشمن ہمیں جنگ میں الجھانے کی کوشش میں ہے جبکہ ہمارا سفر ترقی کی جانب ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی حکمت عملی بہترین ہے ۔ تحریک انصاف پانامہ کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔ کرپشن کی آڑ میں ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانا کہاں کی دانش مندی ہے۔ مسلم لیگ ن عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کر رہی ہے۔