دہشتگردوں کے ساتھ وزیر داخلہ کے روابط ثابت شدہ ہیں، وزیر داخلہ عالمی سطح پر بدنام زمانہ ’گڈ اور بیڈ طالبان‘نظریے کے خالق ہیں
پیرس،بیلجئم (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے سینئر راہنما ملک محمد اجمل نےیس اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا دہشتگرد گروہوں کے ساتھ تعلق ثابت شدہ ہے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ، وزیر داخلہ وزیر ستان آپریشن کے سب سے بڑے مخالف رہے اور مجبوراًآپریشن ضرب عضب کو قبول کیا ۔
یہاں تک کہ پوری دنیا نے گڈ اور بیڈ طالبان میں فرق کرنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس نظریے کو ملک میں نافذ کرنے کی کوشش بھی چوہدری نثٓار علی نے کی ۔ جب کہ وہ دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں کیونکہ سندھ کے علاوہ کہیں اور نیشنل ایکشن پلان نافذ ہو سکتا تھا۔ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں