counter easy hit

ٹیم منیجمنٹ نے شاہد آفریدی کو آرام کرنے کا مشورہ دیدیا

Management

Management

ذرائع کیمطابق لالہ کو سری لنکا کیخلاف میچ میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے
لاہور (یس اُردو) ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص ترین پرفارمنس کے بعد ٹیم منیجمنٹ بھی کپتان شاہد آفریدی سے تنگ آگئی ، ڈھکے چھپے الفاظ کا سہارا لے کر انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔بوم بوم کے نام سے مشہور قومی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی صرف نام کے ہی بوم بوم رہ گئے ، ماضی میں ٹیم منیجمنٹ کی آنکھ کا تارا رہنے والے آل راؤنڈر کی خراب فارم اور ناقص پرفارمنس کے باعث سب ہی ان سے اکتا چکے ہیں ۔ منیجمنٹ نے سیدھا تو نہیں لیکن چھپے ہوئے الفاظ میں انہیں سرخ جھنڈی دکھا دی ہے ۔ذرائع کیمطابق لالہ کو سری لنکا کیخلاف میچ میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ، ایشیا کپ کے تین میچوں میں دو اننگز کھیل کر موصوف نے صرف 2 رنز ہی بنائے ، آل راؤنڈر نے بولنگ میں بھی کوئی تیر نہ چلایا اور ابھی تک ایونٹ میں صرف 2 وکٹیں لے سکے ہیں ۔ منیجمنٹ کی جانب سے آفریدی کو آرام کے مشورے کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔