ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)مانانوالہ ایل پی جی ٹینکر حادثہ کا ایک اور زخمی پولیس کا جوان اے ایس آئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مانانوالہ ایل پی جی ٹینکر حادثہ کا ایک اور زخمی پولیس کا جوان اے ایس آئی سکندر حیات بھٹی جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گیاجاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 22ہوگئی ہے اے ایس آئی سکندر حیات بھٹی سانگلہ ہل میں بطور اے ایس آئی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ۔