میانوالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تلہ گنگ روڈ پر مداد والا گاؤں کے قریب پیش آیا۔
Manawali: Two people killed from firing
موٹر سائیکل سوار نوجوان اطلس خان اور تنویر شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔