مانچسٹر (یس اردو نیوز) موسیقی کسی بھی تہذیب کا لازمی جزو ہے اور بات جب برصغیر پاک و ہند کی ہو تو موسیقی ہماری شب و روز زندگی کا حصہ ہے۔سجدہ سسٹرز بھارتی گلوکارائیں جو کہ برطانیہ کا فائیو سٹی ٹور کر رہی ہیں۔ سجدہ سسٹرز ایکس فیکٹر انڈیا اور سارے گا ما پا کی ونرز ہیں۔
سجدہ سسٹرز میں ریکھا راول، شیورانجنی پنڈت اور پلک پنڈت شامل ہیں اس کے علاوہ ششی ، گنیش اور شیوم راول اور میوزک کمپوزر خاص طور پر بھارت سے تشریف لائے ہیں ۔ تقریب کا حسن گنیش کی خوبصورت قوالیاں تھیں جنھوں نے رفیع کی یاد تازہ کر دی اس کے علاوہ جب ریکھا راول جی نے گایا تو لتا کی یاد تازہ کر دی۔ شیو رانجنی اور پلک پنڈت نے خوبصورت جُگل بندی کے ساتھ ایک سماں باندھ دیا۔
اس تقریب کے آرگنائزر سبھاش جاجو نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید ایسے خوبصورت ایونٹس کروانے کا وعدہ بھی کیا ان
کا کہنا تھا کہفائیو سٹی ٹور سے جو بھی منافع حاصل ہو گا وہ ڈائبیٹیز یوکے کو دیا جائے گا۔
یہ تقریب جین کمیونٹی سنٹر لانگ سائٹ میں منعقد کی گئ تھی جس میں گریٹر مانچسٹر اور یارکشائر سے کثیر تعداد میں پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی نے شرکت کی۔