فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں عوام نے ثابت کر دیا کہ پاکستان مسلم ن کا مینڈیٹ اصلی ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کی عوام نے جو ووٹ دیئے، وہ مسلم لیگ ن کے حکومت پر اعتماد اور کارکردگی کی بیناد پر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے والے عوام نے دھاندلی کا الزام لگانے والی پی ٹی ائی کے منہ پر جوتا مارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جسٹس وجیہ الدین کو اختلاف کرنے پر آمرانہ طور پر پارٹی سے نکالنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوں گے۔