اسلام آباد…..سپریم کورٹ نے این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین کی انتخابی عذرداری میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مستردکردی ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وکیل تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ۔ پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوتے رہے اب ان کی جانب سے عدالت میں بابر اعوان کو وکیل کرنے کی استدعا کی گئی ۔عدالت کا کہنا ہے کہ نظرثانی کیس میں وکیل تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ کے رولز اجازت نہیں دیتے، وکیل کی عدم موجودگی میں درخواست گزار کو خود دلائل دینے ہونگے ، اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر خود دلائل دیں گے ، عدالت نے تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔