فرانس (یاسر قدیر) تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اور منڈی بہاالدین کے مشھور سماجی و سیاسی شخصیت چودھری مقصود رانجھا نے ضلح منڈی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ اب منڈی کے لوگ روایتی سیاست سے تانگ آ چکے ہیں اور لوگ اب ایک نئی امید اور نئی سوچ سے عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
انشاءاللہ تحریک انصاف ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی انھوں نے اپنے علاقے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ اب ہمیں پرانی سوچ اور روش سے اور ذات برادری سے بھر نکل کر اچھے اور امانت دار لوگوں کو آگے لانا ہو گا تبھی ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔