بھارتی اداکارہ سونم کپور آہوجا اپنے منفرد اور دلکش فیشن اسٹائل کے سبب بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے ’منگل سوتر‘کو گردن کے بجائے کلائی میں پہننے کا ایک نیا فیشن ایجاد کیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔ کوئی ان کی حمایت میں بولتا نظر آیا ہے تو کسی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سونم کپور نے کچھ زور قبل اپنا منگل سوتر گردن سے اتار کر کلائی میں پہن لیا، اسی مناسبت سے ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سونم کی تصویر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف لوگوں کا کہنا ہے کہ :
بھوونا رنجن نامی ایک مداح نے لکھا ’یہ ا ن کی مرضی ہے، سب کی اپنی ذاتی زندگی ہے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ، کسی کو اختیار نہیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا‘
ایک اور مداح کا کہنا ہے کہ’اس میں کیا بڑی بات ہے؟ بہتر ہے کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ یہ ان کی مرضی ہے، میڈیا کو ان کی پرائیوسی کا خیال کرنا چائیے۔‘
کچھ لوگوں نے سونم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے جیسے ایک خاتون نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ’منگل سوتر پہننا لڑکی کی مجبوری نہیں بلکہ یہ شوہر کی اپنی بیوی کے لیے محبت ہے۔ اور اسی لیے اس کو ہمیشہ دل کے قریب ہونا چائیے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بالی ووڈ ہمارے کلچر کو آہستہ آہستہ ختم کرکے غیر ملکی کلچر کو پروان چڑھا رہا ہے۔‘
ایک اور خاتون نے کہا کہ ’کل یہی منگل سوتر ان کے پیر میں ہوگا اور وہ بھی فیشن بن جائےگا، تمام فلمی ستارے ایسے ہی ہیں انہیں زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں۔ ‘
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہمیشہ منفرد اور دلکش نظر آنے والی سونم کپور نے اپنی شادی کے لیے منگل سوتر بھارت کے ایک مشہور برینڈ سے خود ڈیزائن کروایا ہے۔ جس میں انفرادیت لانے کے لیےانہوں نے منگل سوتر پر دونوں کے اسٹار کاسائن بنوایا ہے جبکہ سونم کپور کا اسٹار’برج جورا‘ (جمنائے) اور آنند آہوجا کا اسٹار ’برج اسد‘(لیو) ہے۔
سونم کپور کو توکلائی میں منگل سوتر پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لیکن ان کے ساتھ ساتھ ’شلپا شیٹھی‘ جو کئی برسوں سے منگل سوتر اپنی کلائی پر ہی پہنتی آئی ہیں وہ بھی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئی ہیں اور انہیں بھی مختلف قسم کی تلخ باتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔