منیلا کے کیسینومیں فائرنگ کے بعد 34 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اکثر اموات دم گھٹنے سے ہوئیں جس میں اکثریت خواتین کی ہے۔
MANILA: firing in Casino, 34 bodies have been recovered
فائرنگ کاواقعہ ایئر پورٹ کے قریب ریزورٹ ورلڈ منیلا میں گذشتہ شب پیش آیا۔ پولیس کےمطابق واقعہ دہشت گردی نہیں چوری کا تھا اور نقاب پوش حملہ آور کیسینو سے چپس چرانا چاہتا تھا۔ اس نے عمارت کی دوسری منزل پر اپنی گاڑی پارک کر کے ہوائی فائرنگ کی اور اسٹوریج روم میں داخل ہونے سے پہلے میزوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آورنے اپنے جسم پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی، اس کی لاش کے پاس سے مشین گن اور آتش گیر مادہ بھی ملا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔