Mansehra police recovered hand grenades from well
مانسہرہ پولیس نے کنوئیں کی صفائی کے دوران برآمد ہونے والے دستی بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔
پولیس تھانہ خاکی کے مطابق نواحی علاقے پلیسر میں پرانے کنوئیں کی صفائی کے دوران16دستی بم اور کیمیکل سیفٹی وال، فیوز اور تاریں برآمد ہوئیں ہیں۔
جنہیں قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کنوئیں سے نکالے جانیوالے مواد کو پلاسٹک کے دو پیکٹوں میں اس طرح محفوظ کیا گیا تھا کہ اسکو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ پولیس نے مواد قبضہ میں لیکر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔