لاہور (جیوڈیسک) منصورہ میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز فجر کی امامت کی، جذبہ ایمانی سے لبریز لاہور کے ہزاروں شہریوں نے امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز فجر کی امامت کی ، اس موقع پر دس ہزار سے زائد نمازی موجود تھے ، نماز فجر کی ادائیگی کے دوران ایک موقع پر امام کعبہ کی آواز بھرا گئی۔
نماز کے بعد امام کعبہ نے امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعا مانگی ۔ اس سے قبل امام کعبہ کا منصورہ آمد پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔
نماز فجر کی ادائیگی کے بعد امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نمازیوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اورعوام پاکستانی بھائیوں پر فخر ہے ۔ سعودی عرب کے بہت سے آئمہ کرام نے پاکستانی علماء کرام سے قرآن کی تعلیم حاصل کی ہے۔