میاں چنوں: وجھیانوالہ میں خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔
Manuals with women got expensive for peer in Mian Channu
میاں چنوں کے علاقے وجھیانوالہ میں خواتین نے دستی درازی کرنے پر جعلی پیر کی جوتوں سے درگت بنا دی جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ خواتین اپنے گمشدہ بچے کی بازیابی کے لیے پیر کے پاس تعویذ لینے آئی تھیں لیکن پیر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ساتھ نامناسب حرکت کی جس پر خواتین نے چپلوں سے پیر کی خوب ٹھکائی کرتے ہوئے درگت بنادی، جب کہ پولیس کو بھی بلالیا۔ پولیس کے پہنچنے پر پیر نے فرار ہونے کی کوشش کی اور بالائی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ خواتین نے اچھی طرح ٹھکائی کرنے کے بعد جعلی پیر کو پولیس کے حوالے کردیا۔