چین کے مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
Many areas of China suffer from flood conditions
شدید بارشوں کے بعد چین کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے ،جس میں گاڑیاں بھی آدھی آدھی ڈوبی ہوئی ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ارد گرد کے علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ زیر آب علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔