کراچی: اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات سے دور رہ کر اپنے بچے کو وقت دینا ضروری خیال کیا ہے۔
اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بچہ ہے جس کے لیے بہت بار اچھے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا ہے ۔ شوبز اور فیملی دونوں پر یکساں توجہ دینا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سارے پراجیکٹس کے باوجود بھی پہلی ترجیح میر ی اولاد ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات سے دور رہ کر اپنے بچے کو وقت دینا ضروری خیال کیا ہے۔ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہیں، فلم کیک تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میری پسند پر منحصر ہے کہ میں کون سا کام کروں یا نہ کروں ۔ٹی وی ڈراموں میں اپنے پسند کے کردارکرنے کو ترجیح دے رہی ہوں اچھا کردار ہی فنکارکو آگے بڑھاتا ہے ۔ اچھا کام کرنے کے بعد کمزور سکرپٹ کے ساتھ اچھا رول نہ ملے تو نہ کرنا بہتر ہے۔
Ad
Ad:
Ad: