لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہناہے کہ عمران خان کوجو لوگ لیکر آئے اب وہی ان کوکوس رہے ہیں ،دوسال میں بہت سے لوگ مرجائیں گے اور بہت سے خودکشی کرلیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کو جو لوگ لیکر آئے اب وہی کوس رہے ہیں کہ ہم یہ کونسی تبدیلی لیکرآگئے ہیں، اب عوام میں جاکر ان کا رونا دیکھا جاسکتاہے کہ ان پر کیا کیا اذیتیں گزر رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ایک بات اچھی نظر آئی ہے کہ ٹرمپ کے ٹوئٹس کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کودنیا بھر کے سامنے بھکاری کے طور پر پیش کیا گیاہے اور آئی ایم ایف نے ویسے ہی کہہ دیاہے کہ آپ جیسے بھکاریوں کوہم پیسے نہیں دیں گے۔ ملک ابھی تک معاشی بحران میں پھنساہوا ہے اور دوسال تک بہت سے لوگ مرجائیں گے اور بہت سے خودکشی کرلیں گے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک سو دن میں ایک بل بھی پاس نہیں کروا سکی البتہ سو دن میں سو یوٹرنز لئے گئے ہیں۔