آسٹریلیا میں کینگروز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ، کھلاڑیوں نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو سے اجتناب کیا اور خاموشی سے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔

Many players of the team returns home
دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے 6کھلاڑی وہاب ریاض ،عمر اکمل ،حسن علی،اظہرعلی ،محمد عامر،بابراعظم اور بیٹنگ کوچ گرانڈ فلاورلاہور پہنچے۔ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں نے کھلاڑیوں سے ان کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا لیکن انہوں نے کسی بھی ردعمل کے اظہار سے انکار کردیا اور خاموشی سے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پی سی بی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔








