پیرس(نمائندہ خصوصی)کتوں بلیوں کے حقوق پر کہرام مچانے والی این جی اوز ڈیڑھ کروڑ زندہ کشمیریوں پر انڈین فوج کی بربریت اور مظالم کیخلاف آواز بلند نہیں کرتیں۔ ان خیالات کا اظہار منظور حسین قادری سرپرست اعلیٰادارہ منھاج القرآن کلیشی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی،انڈین افواج کی درندگی اور اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پرکشمیری نوجوانوں نے مسلح جدوجہد کا آغاز کیا انڈیا جانتا ہے کہ بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو ہندوستانی نہیں بنایا جاسکتااس کے باوجود وہ عالمی سطح پر کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتا نہیں تھکتا مگر پاکستانی حکومت آلو،پیاز کی تجارت کی خاطر کشمیر کا نام اپنی زبان پر لانا تک گوارا نہیں کرتی