اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمارا سلام ہے اس بہادر نوجوان کو جس نے بالکل قابلِ مذموم کارروائی کو روکنے کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا، ۔ ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارروے میں ایک تنظیم کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ، اس ریلی میں ایک سفید فارم شخص مسلمانوں کی دل آزاری کے لیے قرآن مجید کی بے حرمتی کرتا ہے، قراآن مجید کو جلانے کی کوشش کرتا ہے، موقع پر پولیس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگ خاموش تماشائی بن کر کھڑے رہتے ہیں، اور کسی کی جانب سے بھی اس سفید فارم شخص کو روکا نہیں جاتا، وہی پر موجود ایک مسلمان نوجوان ( الیاس) آگے بڑھتا ہے اور نہ صرف اس بد بخت شخص کو قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے سے روکتا ہے بلکہ بہادی کے ساتھ اس پر جھپٹ پڑتا ہے، نارروے پولیس کی جانب سے الیاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر الیاس کی رہائی کے لیے ایک کمپین کا آغاز ہوچکا ہے، ایسے میں پاک فوج کے دبنگ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اس نوجوان کو سلام پیش کر دیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ’’بہادرالیاس کو سلام کہ جس نے بالکل قابل مذموم کارروائی روکنے کے لئے ہمت کا مظاہرہ کیا۔ ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہیں۔ تمام مذاہب کو قابل احترام رہنا چاہئے۔ اسلامو فوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے ‘‘۔
To Download Video
Right Click on the Video
and choose “Save As Video”