برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مقبول بٹ شہید نے کشمیری قوم کے اقتدار اعلیٰ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، قوموں کو تقسیم، تفرقے اور تصادم سے بچانے کے لیے انکے بنیا دی حقوق میں عدل و انصاف کا راستہ اختیا ر کرنے کی ضرورت ہے ، 11 فروری تجدید عہد کا دن شہید مقبول بٹ کے نظریہ خود مختاری کو اپنا تے ہو ئے ہی کشمیری اپنی آخری منزل آزادی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین یو نا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری نے یہا ں مقامی ہوٹل میں یو کے پی این پی برمنگھم کے عہد یداران اور کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرسردارخالد رفیق خان، ارم کشمیری ، آفتاب خان، قمر خلیل ، مظہر مصطفی، سید ایچ شاہ ، شفیق احمد ، سید منصور حسین شاہ ، محمد ندیم خان، وقار اشرف ، محمد سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سردار شوکت علی کشمیری نے کہاکہ برادری ازم تفرقوں گروہوں اور تمام تر تقسیموں سے ہٹ کر فلسفہ انسانیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہما ری انا پرستی اور خود غرضیو ں نے ہمیں محض تنزلی و پستی اور تباہی و بربادی سے دوچار کیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ، جما عت اسلامی اور دیگر جما عتوں نے شہید مقبول کی زندگی میں انکے نظریا ت اور کردار سے اختلاف رکھتے ہو ئے انکی کھل کر مخالفت کی آج انکے بنیا دی دشمن انکے مجا ور بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جے کے ایل ایف آج اپنے آپ کو انکا وارث کہلواتی ہے جبکہ کوئی بھی شہید کے نظریات اور ویثرن سے آشنا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیری قوم کو غلامی سے نجا ت حاصل کرنے کے لیے اپنے حقیقی مشن کو سمجھنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا میں مکالمہ اور بات چیت کے زریعہ سے ہی مہذب معاشرے کسی بھی تنازعہ یا مسائل کا حل تلا ش کرتے ہیں جنگ وجدل اور تصادم مزید الجھنو ں اور تا ریکیوں میں ڈوبنے کا نام ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نا انصافی تو ہما رے معاشروں میں یہ ہے کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے والوں کو غدار اور ایجنٹ سمجھا جا تا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادی کے متوالوں کا خون کبھی بھی رائیگا ں نہیں جائیگا ہمیشہ اخلاص اور حق و صداقت کو ہی فتح نصیب ہو گی ۔