وہاڑی ( علی وارث کلیم) کونسلر بلدیہ مقصود احمد بٹ اور مسلم لیگی رہنما مشتاق انصاری نے کہا ہے کہ ڈی سی او وہاڑی سفارشوں کو بالاطاق رکھ کر میرٹ اور منصفانہ عوامی فیصلے کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہورہے ذاتی مفادات حاصل نہ ہونے پر تقریب میں لیٹ پہنچنے کا بہانہ بنا کر بلا و جہ شور مچار ہے ہیں جہاں قوم کی تقدیر کے فیصلے ہوتے ہیں وہاں ان ارکان اسمبلی کو وقت کی پابندی کا کبھی خیال نہ آیا تقریب میں لیٹ پہنچنے پر واویلہ ان لوگوں کو زیب نہیں دیتا فلاروشو سمیت تمام مواقع پر ڈی سی او کی بھر پور موجودگی عوام کے سامنے ہے بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات پورے نہ ہونے پر ان کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کو بلیک میل کرکے اپنے غیر قانونی و غیر اخلاقی مفادات کو پایا تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ عوام کے لیے مفید کام کر رہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مفادات پر کام کرنے والے ڈی سی او کے خلاف منظم مہم کا نوٹس لیں