بیونس آئرس: دونوں بیٹیوں کے خلاف پیسے چوری کرنے اور چوری کی رقم یورو گوئے کے بینک میں جمع کرانے پر کارروائی کی جائیگی
ارجنٹائن کے سابق فٹ بالر ڈیگو میرا ڈو نا اپنی دو بیٹیوں کے خلاف ایک لاکھ 85 ہزار ڈالرز کی مبینہ دھوکا دہی پر مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے وکلاء کو ہدایت کردی ہے کہ 30 سالہ ڈالما اور 28 سالہ گیانینا کیخلاف پیسے چوری اور یورو گوئے کے بینک میں ٹرانسفر کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے۔