لاہور(نمائندہ خصوصی) باوثوق ذرائع سے خبر ملی ہے کہ آج وزیر اعظم جب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو سیدھے اپنی نواسی مہرالنسا کے گھر چوہدری منیر کے گھر جا پہنچنے۔
جہاں انہوں نے چوہدری منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مہرالنسا صفدر اور انکے شوہر جو کہ رحیم یار خان میں وزیر اعظم
نواز شریف کے ہیلتھ پیکج کے اعلان کے وقت تقریب میں موجود تھے ان کے سیاست کا آغاز اسی تقریب سے کیا گیا ہے اور مہرالنسا صفدر اور انکے شوہر اب باقاعدہ سیاست میں لانچ کیے جانے کا پروگرام بن چکا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر شریف فیملی نے جہاں طرز سیاست میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور نئے چہروں کی تلاش شروع کی ہے وہیں شریف فیملی کے اثاثوں اور کاروباری معاملات کو بھی از سر نو ترتیب دینا شروع کیا گیا ہے
ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کی ہنگامہ خیز سیاست اور بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شریف فیملی اور اس سے وابستہ لوگوں میں انتہائی بے چینی بھی پائی جاتی ہے اور آنے والے امکانات کے پیش نظر منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس کے تحت بھاری رقم محفوظ کر لی گئی ہے۔ اور وزیر اعظم ان دنوں بہت سی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال بھی کر رہے ہیں۔