لالہ موسیٰ (جمیل احمد طاہر ) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ 25مئی بروزبدھ کو شام 5بجے لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پرپہنچے گا،جہاں ضلع گجرات سے جماعت اسلامی،جماعت اسلامی یوتھ ونگ وبرادرتنظیمات کے ذمہ داران ،ارکان شرکاء ٹرین مارچ کا والہانہ استقبال کریں گے،ا س سلسلہ میں جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمٰن انصاری نے ’’شانہ بشانہ‘‘کو بتایاکہ ٹرین مارچ ضلع گجرات میں صرف لالہ موسیٰ میں ہی رکے گااور اس کا اسٹاپ سات منٹ ہوگا،ضلع بھرسے جماعت اسلامی اور برادرتنظیمات کے ذمہ داران،ارکان اور عوام لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پرضلعی امیرجماعت اسلامی ڈاکٹڑطارق سلیم کی قیادت میں قائدین ٹرین مارچ کا والہانہ استقبال کریں گے