ٹرمپ آرڈر کے خلاف امریکا ہی نہیں برطانیہ میں بھی عوام سڑکوں پرآگئے۔ مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں افرادنےامریکی صدر کے خلاف مارچ کیا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن ارکان ٹرمپ اقدام کے خلاف پھٹ پڑے۔ ٹرمپ آرڈر کے خلاف برطانوی عوام بھی گھروں سے نکل آئے اور رات گئے مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں افراد نےامریکی صدر کے خلاف بھرپور مارچ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ آرڈر کیخلاف نعرے درج تھے۔ دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں بھی متنازع آرڈر کے بعد ٹرمپ کی برطانیہ آمد روکنے کےلیے زبردست بحث جاری ہے ۔برطانوی وزیرخارجہ نے احتجاج کونظرانداز کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سفری پابندیوں کے فیصلے سے ہمار کوئی تعلق نہیں ۔ ادھرتارکین وطن ،شامی مہاجرین اور مسلمانوں کے حوالے سے سخت فیصلے پر برطانیہ میں جاری آن لائن پٹیشن پر دستخطوں کی تعداد بھی17 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔