کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی میں سیکڑوں افراد نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا ۔ ہیلی فیکس کی مسجد کے باہر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
کیوبک میں گزشتہ ہفتے ایک مسجد پر حملے کے دوران 6 افراد شہید ہوئے تھے ۔ اتوار کو سیکڑوں افراد نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا اہتمام کیا۔ مارچ میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی ۔
مارچ کے شرکا ءمتاثرہ مسجد کے قریب واقع ایک یونیورسٹی سے ہوتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے باہر پہنچے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سائن بورڈز اٹھارکھے تھے جن پر ’’اسلاموفوبیا سے انکار‘‘ ۔’’ امن کے ہامی‘‘۔’’اپنے دلوں کو کھولو‘‘ اور دہشت گردی کی مخالفت جیسے نعرے درج تھے۔