ویانا (اکرم باجوہ) 23 مارچ یوم پاکستان کا تاریخی دن تجدید عہد کا دن ہے پاکستان کا واحد حل اسلا می رفاہی ریاست بنانا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر اور منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم نے قومی دن کے موقع پر پاکستان میڈیا ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم سب کو متحد ہوکر اس دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
یوم پاکستان کے حوالہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے سات سال بعدپاک فوج کی مشترکہ پریڈ کا انعقاد کرنے پر پوری قوم کو مبارک ہو۔پاک فوج ،پولیس کے شہیدوں کو آج کے اہم قومی دن پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم سب دعا کرتے ہیں کہ ہمارئے پیارے پاکستان کو اللہ تعالیٰ امن کا گنوارہ بنائے۔