اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا فٹ بال ایونٹ میں مردان، کوہاٹ، کراچی، سرگودھا، کوئٹہ اور پشاور نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، کوارٹرفائنل مقابلے آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل مقابلے کل ہفتہ اور فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ کے کوآرڈینیٹر اسد اللہ نے بتایا کہ ایونٹ میں 17 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کے مقابلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے تربیتی کیمپ لگانے چاہئے
والی بال مقابلوں میں بنون، پشاور، سوات، پشاور بی ٹی ای، میرپور آذادجموں وکشمیر کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ اتھلیٹکس شارٹ پٹ میں پشاور شافیب نے پہلی، سرگودھا کے غلام محی الدین نے دوسری اور پشاور کے ابوزر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 15 میٹر دوڑ میں سرگودھا نے تیمور علی اور ساگ حیدر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن جبکہ راولپنڈی کے حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 4×100 میٹر ریلے میں پشاور نے پہلی جبکہ راولپنڈی اور لاہور نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈیسک تھرو میں سرگودھا کے غلام دین نے پہلی ، پشاور کے شاقیب نے دوسری اور گوجرنوالہ کے حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 18 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،