ہالی ووڈ کے فلمی کردار ’ہلک‘کی طرح ایک پاکستانی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کا مضبوط ترین انسان ہے۔
مردان کے ارباب خضر حیات کا وزن 436کلو گرام ہے، ’ہلک’ کہلانے والا ارباب کہتا ہے کہ وہ روزانہ تین کلو گوشت، چار مرغیاں اور چھتیس انڈے کھاتا ہے، پانچ کلو دودھ پیتا ہے اور ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ارباب کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا مضبوط ترین انسان ہے کیونکہ 2016ءمیں یہ اعزاز جیتنے والے امریکی برائن شا کا وزن 190کلو گرام ہے جو خضر حیات سے کم ہے۔