فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کی تیاری پرکام شروع کردیا ۔
منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کی مدد سے سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کا جائزہ لیا جا سکے گا۔
سافٹ ویئر ایلگوردمز دہشت گردی، تشدد، غنڈہ گردی جیسے مواد کی نشاندہی کرسکے گا، اور اس سے خودکشیاں روکنے میں بھی مدد ملے گی۔یہ سافٹ ویئر انسانی ذہن سے بھی تیزی سے مضر قسم کے مواد کی شناخت کرے گا،لیکن ایسے سافٹ ویئر کی تیاری میں برسوں بھی لگ سکتے ہیں۔