counter easy hit

سستے رمضان بازار ہمیشہ کی طر ح عوام کے لئے سہولت ثابت ہوئے ہیں

Market during

Market during

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سستے رمضان بازار ہمیشہ کی طر ح عوام کے لئے سہولت ثابت ہوئے ہیں ۔ صرف تحصیل شیخوپورہ کے پانچ بازاروں میں 10 سے 13 ہزار لوگو ں نے رمضان کے پہلے ہی دن خریداری کی اس دوران شیخوپورہ کے رمضان بازاروں میں 20,814 کلو چینی ایک دن میں خریدی گئی ۔کم نرخوں پر معیاری اشیاء کی بھاری مقدار میں فروخت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان پیکج کو خوب سراہتے ہوئے عوام نے بڑی تعداد میں سستے رمضان بازار وں کا رخ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہاراے سی سٹی رابعہ ریاست نے خادم حسین چوک بازار میں نگرانی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی انتظامات سے فراہم کی جانے والی اشیاء خوردونوش کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جاتی ہے اس سلسلے میں قیمتوں کے ناجائز اضافے پر گزشتہ روز مختلف دوکانوں پربھاری جرمانے کر تے ہوئے منافع خوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ضلعی حکومت کا عملہ رمضان بازار میں موجود رہتا ہے تا کہ کسی بھی قسم کی شکائیت کا فوری ازالہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کے وزن ، معیار اور قیمت کے اعتبار سے کسی بھی قسم گنجائش باقی نہیں چھوڑی جائے گی کوئی بھی غیر معیاری شے رمضان بازار میں فروخت کے لئے رکھنے کی ہرگز جازت نہیں اورخالص اشیا ء کی مکمل فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سستے بازار عوام کے لئے ہیں اور عوام کو ہر سہولت کی دستیابی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ڈی سی او ارقم طارق کی نگرانی میں ہر وقت کوشاں ہے ۔