لاہور : ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پہلی شادی کی ناکامی سے خوف زدہ نہیں، نہ میں سیاست دان ہوں نہ عمران خان دوسری شادی ضرور کروں گا تاہم فی الحال نہیں۔
لاہور میں ورلڈ ایجوکیشن گیمز جیتنے والے بچوں کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب میں اعصام الحق نے کہا کہ کم عمر بچوں کا عالمی اعزاز حاصل کرنا قابل فخرہے، انھوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سیریز کھیلنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔ اعصام الحق نے کہا کہ پہلی شادی ناکام ہونے پر خوف زندہ نہیں ، دوسری شادی ضرور کریں گے مگر فی الحال نہیں۔