کھاریاں(نیئر صدیقی سے)ناقص صفائی اور غیر تسلی بخش انتظامات پر ڈنگہ روڈ پر واقع دو بڑے میرج ہالز کو سیل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر محکمہ فوڈ کے حکام نے چیکنگ کے دوران دین پیلس میرج ہال اور لال قلعہ میرج ہال کو سیل کردیا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں لیٹ کرنے پر ٹی ایم اے کھاریاں کے اکاؤنٹنٹ یاسر کو معطل کر دیا جبکہ تحصیل آفیسرکی جواب طلبی کر لی گئی ہے۔