counter easy hit

معروف کاروباری شخصیت سے شادی کی خبریں۔۔۔!!! نور بخاری بھی میدان میں آگئیں، مداحوں کو اصل حقیقت سے آگاہ کر دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ میں آج بھی کس طرح پاکستان کی خبروں میں ہوں، میں 2 سال پہلے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا، لیکن اس کے باوجود مجھے سکون سے نہیں رہنے دیا جا رہا ۔

ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں اور کیاانکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے؟جانیے

تفصیلات کے مطابق اپنی پانچویں شادی کی خبر پر رد عمل د ینے کے لیے نور بخاری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپ انسٹا گرام کا سہارا لیا گیا، اپنے بیان میں نور کا کہنا تھا کہ ’’ انہیں شوبز انڈسٹری کو چھوڑے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی وہ خبروں میں رہتی ہیں،مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا کیوں میرے پیچھے پڑا ہوا ہے اور کیوں مجھے سکون سے جینے نہیں دیتا۔ہر ماہ یہ میڈیا میری شادی کے حوالے سے خبر بریک کرتا ہے۔ خدا کے لیے اپنے کام سے کام رکھو کیا آپ لوگوں کے پاس میرے اور میری زندگی کے بارے میں بات کرنے کے علاوہ کوئی اور مواد نہیں ہے؟میں نے کسی وجہ سے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی تاکہ مجھے احمقانہ خبروں کی زینت نہ بنایا جائے ‘‘۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا، پاکستان کے اخبارات اور چینلز کی یہ خبر زینت بن گئی کہ نور بخاری نے لندن میں پانچویں مگر خفیہ شادی کر لی ہے، وہ مارچ 2020ء میں پاکستان واپس آئیں گی اور انہیں نے اپنی شادی کو اس لیے خفیہ رکھا کیونکہ یہ انکی پانچویں شادی تھی، یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ نور بخاری نے معروف کاروباری شخصیت سے لندن میں شادی کر لی ہے۔

MARRIAGE, WITH, A, BILLIONAIRE, NOOR, BUKHARI, CAME, WITH, HIS, CONSENT, AGAINST, THE, NEWS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website