ممبئی: شاہد کپور کا کہنا ہے کہ میں “میرا” کا دوسرا شوہر ہوں جبکہ اس کا پہلا شوہراس کا موبائل ہے۔
معروف بھارتی اداکار شاہد کپور اکثر ہی اپنی بیوی میراکے بارے میں عجیب و غریب بیانات دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ شاہد کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کروں گی جو پانچ سال کی ہو گی جب میں 18سال کا ہوں گا اور یہ میں نے اپنی زندگی میں یہ سب سے عجیب ترین چیز کی ہے۔ اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا تھا کہ میں میرا کا دوسرا شوہر ہوں جبکہ اس کا پہلا شوہراس کا موبائل ہے وہ دن رات اپنے موبائل کے ساتھ چپکی رہتی ہے۔