counter easy hit

شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے، کرن جوہر

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہےکہ شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے کیوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا۔

Married and become a father is not in my destiny, Karan Johar

Married and become a father is not in my destiny, Karan Johar

بالی ووڈ  کے ہدایتکار کرن جوہر کا شمار فلم نگری کے صف اول فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس میں ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘،’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘،’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘،’’مائی نیم ازخان‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں جب کہ کرن جوہرکامیاب کیرئیر کے باوجود تاحال کنوارے ہیں لیکن اب انہوں نے شادی کے حوالے سے حسرت کا اظہار کیا ہے۔کرن جوہر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی اور باپ بننامیری قسمت میں نہیں ہے کیوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا ہے جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جب کہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے اسی لیے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں۔کرن جوہر نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور ورن دھون سمیت متعدد اداکاروں کو اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہوں کیوں کہ یہ بچے مجھے والدین والی عزت دیتے ہیں اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ میں اب باپ بنوں گا ہی نہیں جب کہ ایسا نہیں ہے کہ میں اپنی زندگی کو ادھورا سمجھتا ہوں  بلکہ میں اپنے پیشے میں خود کو مکمل سمجھتا ہوں۔واضح رہے کہ کرن جوہر سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً شادی کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website