counter easy hit

امریکہ آج بھی مارٹن لوتھرکنگ کے خواب کی تعبیر ڈھونڈنے میں ناکام

 Martin Luther King

Martin Luther King

28 اگست 1963 کو مارٹن لوتھر کنگ کے خواب ، سچائی اور خود ان کے لہجے نے امریکی عوام پر سحر طاری کر دیا
نیو یارک (یس اُردو) امریکا میں نسلی تفریق کے خلاف آواز اٹھانے والے مشہور سیاہ فام امریکی مارٹن لوتھر کنگ کو دنیا سے گزرے سینتالیس برس بیت گئے ، آزادی کا علمبردار امریکا آج بھی مارٹن لوتھرکنگ کے خواب کی تعبیر ڈھونڈنے میں ناکام ہے ۔
“آئی ہیو اے ڈریم” کے نام سے امریکا میں ساٹھ کی دہائی میں سیاہ فاموں کے حقوق اور رنگ و نسل کے امتیازی سلوک کے خلاف ایک آواز بلند ہوئی جس نے پورے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔28 اگست 1963 کو مارٹن لوتھر کنگ کے خواب ، سچائی اور خود ان کے لہجے نے امریکی عوام پر سحر طاری کر دیا ۔ امریکا میں سیاہ فام آبادی کی ترقی ، خوشحالی اور برابری کا خواب دیکھنے والے مارٹن لوتھر کنگ کو 47 برس پہلے 4 اپریل 1968 کو قتل کر دیا گیا جس سے ایک بار پھر امریکا میں نسلی بنیادوں پر فسادات کی لہر دوڑ گئی ۔ آزادی کا علمبردار امریکا آج بھی عظیم رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے خواب کی تعبیر کیلئے سرگرداں ہے