جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امسال وفاقی انتخابات میں چانسلرشپ کے امیدوار اس پارٹی کے نئے سربراہ مارٹن شُلس ہوں گے۔
شُلس کو جرمن دارالحکومت برلن میں ہونے والے ایک پارٹی کنونشن میں ایس پی ڈی کا نیا چیئرمین اور عام انتخابات میں چانسلرشپ کے عہدے کا امیدوار چنا گیا۔ شُلس کا مقابلہ قدامت پسندوں کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین سی ڈی یو سے تعلق رکھنے والی موجودہ چانسلر انگیلا مرکل سے ہو گا۔ میرکل کو سی ڈی یو نے ہفتے کے روز ایک بار پھر اس عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ اپنے انتخاب کے بعد مارٹن شُلس نے پارٹی ہیڈکوارٹرز میں کنونشن کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،واضح رہے کہ جرمنی میں عام انتخابات چوبیس ستمبر کو ہوں گے۔