سانحہ پشاور کے ننھے شہید وں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پوری قوم یک جان ہے اور ہمارا عزم ہے اپنی زندگی کا نذرانہ دے کر ان شہداء نے جو سفرشروع کیا ہے اس کو ہم منزل تک پہنچائیں گے۔ شہر شہر شمعیں روشن کر کے شہداء کو یاد کیا جا رہا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک، یس اُردو) وہ جو علم حاصل کرنے گئے پھر کبھی لوٹ کر نہ آئے۔ آج ہر دل اُن کی یاد میں اُداس ہے۔ انہی کی یاد میں ہر طرف شمیں روشن ہیں۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی نے جناح لائبریری سے پنجاب اسمبلی تک مشعل بردار ریلی نکالی ۔
کرکٹرز وہا ب ریاض، محمد عامر ، اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی اور ننھے شہیدوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کیا۔ پھولوں کے شہر پشاور میں بھی دیئے جلائے گئے ۔حیدر آباد میں اسکولوں کے بچوں نے سانحہ پشاور کے بچوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنا مخصوص پیغام148 ہم بھی آپ کے بچے ہیں147دیا۔ ملتان کے گیریژن پارک میں کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم نے شمعیں روشن کر کے ننھے پھولوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔فیصل آباد کے شہری بھی نئے عزم کے ساتھ میدان میں نکلے اور دشمن کو للکارا کہ تم بزدل ہو اور ڈرپوک بھی ہو یہ جنگ ہم ہی جیتں گے۔ شرکاء نے اقبال اسٹیڈیم پہنچ کر شمعیں روشن کیں