شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون ہم پر قرض ہے ہم مرتے دم تک اس کی لاج رکھیں گے، شریف برادران اور ان کی لونڈی پولیس کا انجام قریب ہے،اعظم چوہدری
پیرس (یس اردو نیوز)ان خیالات کا اظہار محترم چوہدری محمد اعظم صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے میڈیا کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب شریف براران اور ان کے حواری عدالت کے کٹہرئے میں ہونگے ان شااللہ ہم عدلیہ سے امید کرتے ہیں کہ شریف برادران پانامہ کیس میں نااہل ہونگے اور اس کے بعد سانحہ ماڈل ٹاون کے کیس میں پھانسی کا پھندہ ان کا مقدر بنے گا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا عزم اور اظہار کیا کہ ہم شیخ الاالسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے کارکن ہے اگر شریف بردران یا ان کی لونڈی پنجاب پولیس نے ہمارے قائد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم وہ انکھیں نکال دینگےاس کی ساتھ ساتھ انہوں نے مزید کہاکہ ہم دیار غیرسے اپنے قائد کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں ہم اس کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے ان کال کی منتظرہیں –