اسلام آباد (یس ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کو کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔
ماروی میمن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ ماروی میمن اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ ماضی میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف وائٹ پیپرز بھی شائع کر چکی ہیں۔
ماروی میمن اس سے قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، رینٹل پاور، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، ایف بی آر اور سندھ مین بھرتیوں کے حوالے سے بدعنوانی کی نشاندہی بھی کر چکی ہیں۔