counter easy hit

حمزہ شہباز کیلئے گھر کا کھانا بند کرنے پر مریم اورنگزیب برس پڑیں، کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جانیے

Maryam Aurangzeb year after closing the house for Hamza Shahbaz, said something? Learn

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ، عمران خان !آپ نے ثابت کردیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کردیا گیا ہے ۔جیونیوز کے مطابق حمزہ شہباز کیلئے جیل میں گھر سے کھانے بندش کی مذمت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز نے آمر کے دور میں بھی ڈٹ کا مقابلہ کیاہے ۔ ایک سال قبل ن لیگ سے ان کی ماں چھن گئی تھی ، بیگم کلثوم نواز جمہوریت کیلئے لئے لڑیں تو مادر جمہوریت بن گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا جیل میں گھرسے کھانا بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، نواز شریف اور اس کے شیروں کوبھوکا پیاسا رکھ کران کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے ۔مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتاہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ عمران صاحب! بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ۔آپ نے ثابت کردیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کردیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا۔واضح رہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت کیخلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد قیادت کیلئے5ناموں پر غور کیاجارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا غفور حیدری،اکرم درانی،مولانا عطا الرحمان،علامہ راشد خالد سومرو، مولانا اسعد محمودکے نام بھی زیر غورہیں،مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مولانا غفور حیدری مارچ کی قیادت کر سکتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یانظر بندی کی صورت میں پہلی،دوسری،تیسری قیادت کمانڈ کرینگے،قریبی ذرائع مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہویانظر بندی کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website