راولپنڈی: شریف خاندان کے وکیل امجد پرویز نے کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے جیل میں اضافی سہولیات لینے سے انکار کردیا ہے۔
شریف خاندان کی قانونی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے جس دوران کیپٹن صفدر اور مریم نواز نے جیل میں اضافی سہولیات لینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف مضبوط اور پر عزم ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جو سہولتیں ملنی چاہیے تھیں وہ نہیں دی جارہی۔
واضح رہے کہ نوازشریف 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس آئے تھے اور انہیں ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم آج ان کو جیل میں 9 روز ہو گئے ہیں جبکہ سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی تھی۔