اسلام آباد: مریم نواز کی پیشی، سکیورٹی پلان سے رینجرز آؤٹ، ایک ہزار ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات، عدالتی احاطے میں لیگیوں کا داخلہ بند۔
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پہلی پیشی کیلئے سکیورٹی پلان سے رینجرز کو آؤٹ کر کے ایک ہزار ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ عدالتی احاطے میں لیگیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کی طلبی کے لئے کوئی خط نہیں لکھا گیا۔ عدالت کے اردگرد کے راستے بند کر دیئے جائیں گے اور داخلی راستہ ایک ہی ہو گا۔ کارکنوں کو احتساب عدالت تک جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ میڈیا اور وکلاء کو احتساب عدالت جانے کی اجازت ہو گی۔
Adv: