لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدراور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے لبمے عرصے کے بعد میدان میں آ گئیں، مریم نواز نے پانچ ماہ بعد اپنے والد کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب
صدراور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے پانچ ماہ بعد ٹوئٹ پراپنے والد کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے آخری ٹویٹ گزشتہ سال آٹھ اگست کو کی تھی،حالیہ ضمانت کے بعد سے مریم نواز سوشل میڈیا پر مسلسل خاموش تھیں اور اب مریم نواز نے پروفائل تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابقسعید غنی نے کراچی میں خاتون پاکستان کالج کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل وزراء کا کام یہی ہوتا ہے کہ ویڈیو بناو اور وائرل کرو۔صحافی کے وزراء کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے معاملے پر سوال پر وزیراطلاعات سندھ نے وفاقی حکومت کے وزراء پر تنقید کے پل باندھ دیئے۔کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے بارے میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیکن احتجاج پر امن ہونا چاہیئے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استاتذہ پر احتجاج کے دوران لاٹھی چارج کی ہمیشہ مذمت کی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جتنے اسکول کراچی میں بنے ہیں، اتنے کہیں نہیں، نظام تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ اسی دوران ایک صحافی کے ٹک ٹاک کے سوال پر سعید غنی نے وفاقی حکومت کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ نا اہل وزراء کیا ہوں گے جن کا کام صرف اور صرف ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر وائرل کرنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال میں ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ کی جانب سے مختلف وزراء کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز اور کالز وائرل کی گئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی وزراء کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔