لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بتایا ہے کہ ان کے والد کے علاج کے بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، لیکن جہاں سے بہتر ہوگا وہاں سے علاج کروائیں گے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ابھی مختلف میاں نواز شریف کی مختلف رپورٹس چیک کر رہے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف کو دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی سنگین ہے۔ والد کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہوں۔ لوگوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج آغا خان ہسپتال کے طبی ماہرین کی ٹیم جن میں مختلف سرجنز شامل تھے نے میاں نواز شریف کی مختلف میڈیکل رپورٹوں کا معائنہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خبر یہ تھی کہ اسد عمر کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے، وفد رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف سے معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے۔اسد عمر آج امریکا سے وطن واپسی کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ نے بتایا آئی ایم ایف، عالمی بینک اور دنیا کے بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا گزشتہ ادوار میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی تفصیلات پبلک نہیں کی گئیں، جب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو گا میں خود کمیٹی میں آ کر ڈرافٹ شئیر کروں گا، معاہدہ ہونے پہلے تفصیلات شئیر نہیں کی جا سکتی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ کے حوالے سے تمام ارکان کمیٹی اپنی تجاویز دیں، آئی ایم ایف کیساتھ قرض کے معاہدے دستخط ہوتے ہوئے پتا چلے گا اور اب یہ خبر آئی ہے۔