counter easy hit

بریکنگ نیوز: مریم نواز کو آزادی کا پروانہ مل گیا۔۔۔ خبر آتے ہی لیگیوں کے جشن

لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا، مریم نواز کو ان کے والد سے ملاقات کروانے کے لئے پیرول پر رہا گیا، نواز شریف سے ملاقات کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو رہاکر دیا ہے۔

تاکہ وہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کر سکیں۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نیب کی ٹیم مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے لے کر سروسز ہسپتال کیلئے روانہ ہوگئی ہے، جہاں ان کی نواز شریف سے ملاقات کروائی جائے گی۔ ملاقات کے بعد مریم نواز کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات کروانے کا انتظام کروایا جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز کی ان کے والد نواز شریف سے ملاقات آج شب یا کل کسی وقت کروائی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کی خصوصی اجازت کے لئے محکمہ داخلہ کودرخواست ارسال کی تھی ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے محمد نوازشریف خرابی صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں ان کو والد کی طبیعت بارے آگاہی ممکن نہیں ۔ درخواست ہے کہ مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی خصوصی اجازت نامہ دیا جائے۔ تاہم اب حکومت کی جانب سے مریم نواز کی اس درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

Maryam Nawaz, got, bail, another, good, news, for, Muslim league, N

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website