counter easy hit

’’مریم نواز کا مقابلہ شروع ہوچکا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے۔۔۔ ‘‘ حامد میر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا مقابلہ کھٹملوں کے ساتھ شروع ہوچکا ہے اور اب اس لڑائی میں آخر کار فتح کس کی ہوگی؟ یہ سب لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان

خان نے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے، مریم نواز کو چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے کھٹملوں اور مچھروں سے متاثرہ سیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، ان پر کھانا اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی گھر سے منگوانے پر پابندی ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ جیل قوانین کے مطابق بیٹر کلاس مریم نواز کا حق ہے۔ اس خبر کو پڑھتے ہی سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے اور واضح پیغام جاری کر دیا، اپنے پیغام میں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’ مریم نواز کا مقابلہ کھٹملوں سے شروع ہو چکا ہے اس لڑائی میں آخرکار کون جیتے گا آپ اچھی طرح جانتے ہیں‘‘۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت کرنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔ نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کی اور ہدایت جاری کی کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے تا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا جلد فیصلہ کیا جا سکے۔

MARYAM NAWAZ, IN, CHALLEGNE, WITH, AND, COMPETITION, IS, STARTED, HAMID, MIR, CLAIMED, BIGGER,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website